ہم نے حریم شاہ سے شادی نہیں کی، وزراء اور ایم پی ایز کی پارٹی اور بیگمات کو یقین دہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کے دعویٰ کے بعد ہر وزیر کی بیگم اپنے شوہر پر شک کرنے لگی، متعدد وزراء کی  حلف اٹھا کر بیگمات کو یقین دہانیاں کروانا پڑگئیں۔

مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سندھ کے وزیر سے شادی کی تصدیق کے بعد سندھ کابینہ میں ہل چل مچ گئی ، وزیروں کی ہوم منسٹریاں سرگرم ہوگئیں جبکہ ہر وزیر کی بیگم اپنے شوہر پر شک کرنے لگی۔

حریم شاہ کی شادی کی خبر نے کشمورسے کراچی تک کابینہ اراکین کومشکوک کردیا ہے ، متعدد وزرا نے حلف اٹھا کر بیگمات کویقین دلایا حریم شاہ سے شادی نہیں ہوئی۔دوسری جانب صوبائی وزراء اپنی صفائی میں میڈیا کو اپنی اپنی گھڑیاں دکھا رہے ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کے ساتھ شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ کوجانتاہوں نہ کبھی ملاہوں، نہ ہی نے انہیں دیکھا ہے۔

الحمدللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوارزندگی گزار رہا ہوں، براہ مہربانی بغیر تصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریزکریں، محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تومیں مبارکبادپیش کرتا ہوں۔