پی سی بی حکام اور چھ فرنچائز مالکان کا ورچوئل اجلاس، پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا شیڈول تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا پہلا مرحلہ مکمل، پلے آف مرحلے کے لیے چار ٹیمیں کنفرم
پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا پہلا مرحلہ مکمل، پلے آف مرحلے کے لیے چار ٹیمیں کنفرم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ اور چھ فرنچائز مالکان نے آج بروز منگل کو ایک ورچوئل  اجلاس میں شرکت کی، جہاں فرنچائز مالکان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز سے متعلق تمام امور پر اپ ڈیٹ کیا گیا۔

اجلاس کی کارروائی مندرجہ ذیل ہے:

1:- قومی کرکٹ ٹیم اب 23 کی بجائے 25 جون کو دورہ انگلینڈ پر روانہ ہوگی۔

2:- ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 اب 20 کی بجائے 24 جون کو ختم ہوگی۔

3:- 25 جون کو انگلینڈ روانگی کا مطلب ہے کہ اگر ٹورنامنٹ7 جون کو شروع ہوتا ہے تو ٹورنامنٹ میں صرف تین ڈبل ہیڈرز شامل ہوں گے۔

4:- فرنچائزز کو بھارت سے تعلق رکھنے والے پراڈکشن کریو میں شامل 16 افراد سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام افراد اب دبئی میں آئسولیشن مکمل کررہے ہیں، ان افراد کو گزشتہ ہفتے ابوظہبی میں داخلے کی اجازت ملی تھی۔

5:- این سی ای ایم اے بھارت سے تعلق رکھنے والے پروڈکشن کریو کو 5 جون سے ابوظہبی میں کام کرنے کی اجازت دینے سے متعلق فیصلہ کل بروز بدھ کی دوپہر تک کرلے گی، اجازت ملی تو ایونٹ کا آغاز 7 جون سے ہوسکتا ہے۔

6:- پی سی بی ابوظہبی کی حکومت سے رابطے میں رہے گا۔

7:- فرنچائز مالکان نے موجودہ حالات میں درپیش چیلنجز کے باوجودسخت محنت کرنے پر پی سی بی کی کاوش کو سراہا ہے۔

8:- فرنچائز مالکان ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا انعقاد یو اے ای میں کروانے کے خواہشمند ہیں۔

9:- سرفرازاحمد سمیت مزید 6 افراد ابوظہبی پہنچ چکے ہیں۔

10:- ملتان سلطانز نے اوبیڈ مکائے  کی جگہ مزارابانی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

11:- پاکستان سے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ ابوظہبی پہنچنے والے تمام افراد کا قرنطینہ بدھ کی دوپہر کو مکمل ہوجائے گا۔

12:- اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں بدھ کی رات کو شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسراء بلجک نے اپنی ساتھی اداکارہ ایجگی اسماء کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے

Related Posts