پاکستان کے صوبوں کے بارے میں ایسی حیران کُن معلومات، جنہیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے صوبوں کے بارے میں ایسی حیران کُن معلومات، جنہیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے؟
پاکستان کے صوبوں کے بارے میں ایسی حیران کُن معلومات، جنہیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے صوبوں کے بارے میں ایسی حیران کُن معلومات سامنے آئی ہیں کہ جنہیں جان کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان کے 4 صوبے ہیں لیکن حال ہی میں ملک کے صوبوں کے حوالے سے ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس نے دیکھنے والوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔

حال ہی میں ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انٹرویو لینے والا چلتے پھرتے نوجوانوں سے صوبوں کے بارے میں سوالات پوچھتا ہے؟ وہ کہتا ہے کہ ملک میں کتنے صوبے ہیں؟ جس پر وہاں پر موجود دو سے تین نوجوان یہی کہتے ہیں کہ پاکستان کے 5 صوبے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Memer😍 (@soch_le_bhai)

یہ بھی پڑھیں:

‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

انٹرویو لینے والا پوچھتا ہے کہ کیا آپ صوبوں کے نام بتاسکتے ہیں، جس پر ایک نوجوان کہتا ہے کہ ایک کراچی، دوسرا شیرشاہ اورتیسرا سلطانہ آباد، پھر دوسرانوجوان سامنے آتا ہے اور کہتا ہے کہ چوتھا لاہور ہے اور آخری صوبہ اسلام آباد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟

ویڈیو کا اختتام بہت ہی زبردست ہوتا ہے جب ایک نوجوان انتہائی پُراعتماد انداز میں سامنے آتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ سب بالکل غلط بول رہے ہیں، اصل میں پاکستان کے 4 صوبے ہیں، مشرق، مغرب، جنوب اور شمال۔

خیال رہے کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس پر اکثر صارفین تبصرہ کرتے ہوئے یہی کہہ رہے ہیں کہ ملک کے بارے میں ایسی معلومات اگر قائداعظم کے علم میں آجاتی تو وہ بھی حیران رہ جاتے۔

Related Posts