کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟
کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف ٹی وی میزبان اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت کی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کے بارے میں خبریں گردش کررہی ہیں۔

حال ہی میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے حامی سوشل میڈیا صارف نے ریحام خان کی عامر لیاقت سے شادی کے بارے میں ٹوئٹ کی، صارف نے لکھا کہ اگر عامر لیاقت کی ریحام خان سے شادی ہوجائے تو یقینا ان دونوں کا پہلا بچہ عطا تارڑ جیسا ہوگا۔

اس ٹوئٹ پر معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے بھی جوابی ردعمل دیا ہے انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی جواب نہیں، آسمانوں سے جلد جواب آئے گا، جہاں صرف انصاف ہے، تحریک انصاف نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

انہوں نے یہ کہہ کر پی ٹی آئی پر بھی طنز کیا کہ تحریک انصاف نہیں آسمانوں پر انصاف ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سازشی مریض کہا تھا، انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہم پر کروڑوں لینے کا الزام لگانے والے سازشی مریض ! میرے تینوں اکاؤنٹس حاضر ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ انتخابی رجسٹر بھی دیکھ لو ریکارڈ میں ہے کہ ووٹ دیا یا نہیں؟البتہ تم نے اپوزیشن بنچزکو ویران کردیا ،بھان متی کا امپورٹڈ کنبہ رکھنے والے میرے کپتان! ہم نے انحراف نہیں اختلاف کیا ہم فوج کو گالی نہیں دے سکتے۔

Related Posts