بشریٰ بی بی کی بیٹیوں کی ویڈیوز وائرل، ماں سے متعلق کیا دعویٰ کردیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Daughters defend Bushra Bibi
ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے اپنی والدہ کی کردار کشی پر خاموشی توڑتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیانات جاری کردیے ہیں۔

بڑی بیٹی نے کہا کہ مجھ پر خاندانی مجبوریاں تھیں کیونکہ میری کی شادی جس خاندان میں ہوئی ہے وہ مسلم لیگ ن کا حامی رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمیر مہم اور اپنی والدہ کی کردار کشی کو برداشت نہیں کر سکتی تھیں۔انہوں نے قسم کھائی کہ ان کی والدہ نے عمران خان سے کبھی نقاب کے بغیر ملاقات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ میری والدہ ایک شریف خاتون ہیںکیامہم چلانے والوں نے ان کی والدہ کو بغیر نقاب کے عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا؟

انہوں نے کہا کہ میری والدہ اسلامی علم حاصل کرنے کا شوق رکھتی تھیں۔والدہ لوگوں کو اسلام کے بارے میں آگاہ کیا۔

 

بشریٰ بی بی کی چھوٹی بیٹی نے بھی اپنے والدین کی طلاق کے بعد خاندان کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں بتایا۔انہوں نے یہ بھی قسم کھائی کہ اس کی والدہ نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ وہ ایک روحانی پیشوا ہیں۔

اگرچہ وہ تصوف کے لیے اپنی عقیدت کے لیے جانی جاتی ہیں لیکن لوگ انہوں نے خود کو کبھی روحانی پیشوا نہیں کہا، انھوں نے سوال کیا کہ لوگ ایسی عظیم خاتون کو کیوں بدنام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے والد خاور فرید مانیکا کسی طرح کے دباؤ میں ہو سکتے ہیں جو منفی باتیں کررہے ہیں۔

Related Posts