‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت
کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف ٹی وی میزبان اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ دو دن سےملک میں یہ ٹرینڈ چل رہا ہے، ڈونٹ گو عامر بھائی مگر عامر بھائی اب جارہے ہیں۔
حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عامر لیاقت کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ اب میں یہاں نہیں رکوں گا، تھوڑا ٹائم مجھے لگے گا کیونکہ میں نے اپنے بچوں کے لئے بینک بیلنس چھوڑ کرجانا ہے، گھر اور گاڑی کا سودا کرنا ہے۔
ویڈیو میں عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دانیہ واپس آجاتی تو نہیں جاتا لیکن میں اب پاکستان سے جارہا ہوں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت نے اپنے آنسو شاہد آفریدی کے نام کردیئے