ختمِ نبوتﷺ پر قرآنی آیت سندھ اسمبلی میں تحریر، مفتی قاسم کا اظہارِ تحسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ختمِ نبوتﷺ پر قرآنی آیت سندھ اسمبلی میں تحریر، مفتی قاسم کا اظہارِ تحسین
ختمِ نبوتﷺ پر قرآنی آیت سندھ اسمبلی میں تحریر، مفتی قاسم کا اظہارِ تحسین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ختمِ نبوت ﷺ پر قرآنی آیت سندھ اسمبلی کی مرکزی دیوار پر تحریر کردی گئی جس کی قرارداد تحریک لبیک نے پیش کی تھی۔ ٹی ایل پی کے پارلیمانی لیڈر مفتی قاسم فخری نے سندھ اسمبلی کے اقدام پر تحسین کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے سندھ اسمبلی میں قرآنی آیت کی تحریر کو تحفظِ ختم نبوت کیلئے اپنا ایک شاندار کارنامہ قرار دیا ہے۔ ختمِ نبوت ﷺ سے متعلق آیتِ مبارکہ کے دائیں جانب حضور اکرم ﷺ کی فضیلت کے متعلق بھی آیت تحریر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ اسمبلی میں قاسم سوری کی رولنگ کیخلاف مذمتی قرارداد منطور

گزشتہ برس ستمبر کے دوران ٹی ایل پی کے پارلیمانی لیڈر مفتی محمد قاسم فخری نے ایک قرارداد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ختمِ نبوت ﷺ سے متعلق آیات اور احادیثِ مبارکہ سندھ اسمبلی میں سنہری الفاظ میں تحریر کی جائیں۔

امیر ٹی ایل پی کراچی مفتی قاسم فخری کا کہنا ہے کہ عقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزو ہے۔ اس عقیدے کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے۔ بانئ تحریکِ لبیک علامہ خاتم رضوی کی لازوال جدوجہدہ ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔

رہنما ٹی ایل پی مفتی قاسم فخری نے مزید کہا کہ ہم علامہ سعد رضوی کی قیادت میں تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقعے پر شہدائے ناموسِ رسالت ﷺ کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایوان بھی مبارکباد کا مستحق ہے۔

Related Posts