پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر ایک بار پھر ویزا مسائل کے باعث بھارت نہ جاسکے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سڈنی: پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ٹیسٹ سیریز کیلئے ویزا مسائل کے باعث بھارت نہ جاسکے۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ بھارتی ویزا ایشو کے باعث بھارت نہ جاسکے۔

عثمان خواجہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹیم کے ہمراہ بھارت نہ جانے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ میں ویزے کا انتظار کر رہا ہوں، یہ ایسے ہے جیسے میں پھنسا ہوا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Usman Khawaja (@usman_khawajy)

رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی اسکواڈ منگل کی رات سڈنی سے بھارت کیلئے روانہ ہوا جبکہ عثمان خواجہ کے حوالے سے امکان ہے کہ ان کا ویزا آج کلیئر ہوجائے گا اور وہ آج ہی بھارت روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق اولمپیئن خواجہ جنید پر تاحیات پابندی عائدکردی گئی

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ کو 2011 میں بھی بھارت جانے کے لیے ویزے کا مسئلہ ہوا تھا، عثمان خواجہ کو2011 میں چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے بھارت جانا تھا۔

عثمان خواجہ نے 2011 میں بھی ویزا نہ ملنے پر آواز اٹھائی تھی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت میں 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 فروری کو شیڈول ہے۔

Related Posts