سابق اولمپیئن خواجہ جنید پر تاحیات پابندی عائدکردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق اولمپیئن و منیجر قومی ہاکی ٹیم خواجہ جنید پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

خواجہ جنید ایشیا کپ کے دوران قومی ہاکی ٹیم کے منیجر تھے، ایشیا کپ میں جاپان کے خلاف میچ میں 12 کھلاڑیوں کو فیلڈ میں اتارنے کا واقع پیش آیا تھا، پاکستان گول ڈسکوالیفائی ہونے کی وجہ سے ورلڈکپ میں کوالیفائی نہ کرسکا تھا۔

اس واقعے کے بعد سابق سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے معاملے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی، خواجہ جنید نے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے قبل ہی استعفیٰ پیش کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میلبرن سے دبئی روانہ

بعد ازاں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے دوبارہ کمیٹی کی رپورٹ طلب کی، جس کے بعد کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں اولمپیئن خواجہ جنید پر تاحیات پابندی لگائی گئی۔

پی ایچ ایف کے لیگل ایڈوائزر میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ خواجہ جنید کی وجہ سے بہت جگ ہنسائی ہوئی، مس کنڈکٹ کیا گیاجس کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کرسکا۔

Related Posts