بیرونی سازش کا بیانیہ جھوٹا، خدیجہ شاہ کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں۔امریکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا نے عمران خان کے بیرونی سازش کے ذریعے وزارتِ عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بیانیے کو ایک بار پھر جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خدیجہ شاہ کیلئے پاکستان سے رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دفترِ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا کو پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی سازش سے متعلق الزامات بالکل جھوٹے ہیں، پاکستانی سیاست کے فیصلے آئین کے مطابق پاکستانی عوام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی تیل کی پیداوار میں کمی، اصل وجہ سامنے آگئی

بریفنگ کے دوران دفترِ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا خدیجہ شاہ کے کیس پر نظر رکھے ہوئے ہے، کیونکہ ان کی دوہری شہریت ہے اور ہمارا پاکستانی حکام سے براہِ راست رابطہ ہے، خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کا کہہ دیا ہے۔

نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکی شہریوں کی گرفتاری پر جو بائیڈن حکومت ہر ممکن مدد کیلئے تیار رہتی ہے۔ دیگر ممالک کو کہہ دیا ہے کہ گرفتار امریکیوں کیلئے طریقہ کار ملحوظِ خاطر رکھیں۔

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ دورہ کرنے سے متعلق تمام معاملات پر بات کریں گے، امریکا انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کا معاملہ بھی بات چیت کے دوران سامنے رکھے گا۔ 

Related Posts