امریکا میں کورونا کی نئی لہر، ایک دن میں 60 ہزار کیسز کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US reports over 60,000 coronavirus cases in past 24 hours

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: جان ہاپکنز یونیورسٹی نے امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 60 ہزار کیسز سامنے آنے کی تصدیق کردی ،کیلیفورنیا ریاست کورونا سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں امریکا میں 1051 ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ ملک میں اب 4اعشاریہ 6 ملین سے زیادہ کیسز اور 154319 اموات ہوچکی ہیں جس کے بعد امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن چکا ہے۔

امریکی ریاستوں میں کیلیفورنیا میں کورونا وائرس کے زیادہ کیسز درج ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ہفتے کے روز فلوریڈا میں مزید 179 اموات کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد یہاں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6843 ہوگئی تھی۔

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے پوری دنیا کو متنبہ کیا تھا کہ کورونا کی وباء جلد ختم نہیں ہوگی جبکہ فلوریڈا کے گورنر نے کورونا سے بچاؤ کیلئے لوگوں سےاحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل ہے۔

مزید پڑھیں:شائقین فٹبال کیلئے خوشخبری، پریمئر لیگ اسی سال ہوگی، تاریخ کا اعلان ہوگیا

Related Posts