منی لانڈرنگ کا الزام، امریکہ نے روسی کرپٹو ایکسچینج کے مالک کو گرفتار کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکہ نے منی لانڈرنگ کے الزام میں روسی کرپٹوایکسچینج کے مالک کو گرفتار کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 40 سالہ اناتولے لیکودیموف نامی یہ شخص چین کے شہر شین ژن میں رہتا تھا اور وہیں اس نے کرپٹوکرنسی کی خریدوفروخت کرنے والی کمپنی قائم کر رکھی تھی۔

امریکی حکام نے اناتولے کو میامی سے گرفتار کیا ہے، تاحال اسے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا تاہم امریکی حکام کی طرف سے اس کی گرفتاری کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق اناتولےپر 70 لروڑ ڈالر کی رقم ممنوعہ فنڈز میں بھیجنے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ اناتولے کی کمپنی ’بٹزالٹو‘ (Bitzalto) منشیات کے سمگلروں اور منی لانڈرنگ کرنے والے مجرموں کے لیے منی لانڈرنگ کا ایک بڑا ذریعہ بن چکی تھی۔ اناتولے کی یہ کمپنی ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ ہے۔یہ کمپنی اپنے صارفین سے کم از کم شناختی معلومات طلب کرتی ہے اور یہی اس کا تشہیری سلوگن بھی ہے۔

ٹرانزیکشنز کے حوالے سے اناتولے کی کمپنی کا سب سے بڑا پارٹنر ’ہائیڈرا‘ نامی پلیٹ فارم ہے جو خفیہ انٹرنیٹ (ڈارک ویب)پر موجود ایک آن لائن مارکیٹ پلیس ہے۔ ہائیڈرا کو گزشتہ سال امریکی اور جرمن حکام نے بند کر دیا تھا۔اس پلیٹ فارم پر منشیات، چوری شدہ کریڈٹ کارڈ ڈیٹا، جعلی کرنسی، جعلی شناختی دستاویزات اور دیگر اسی نوع کی ممنوعہ اشیاء کی خریدو فروخت ہوتی تھی۔ یہ پلیٹ فارم ادائیگی کے لیے دیگر ذرائع کے ساتھ اناتولے کی کرپٹو ایکسچینج کو بھی استعمال کرتا تھا۔

Related Posts