اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن کیوں؟ پس منظر، حقائق اور اسباب
پاکستان میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن کیوں؟ پس منظر، حقائق اور اسباب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔ بجلی معطلی سے کاروبارِ زندگی درہم برہم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ریاض کالونی، چوک یتیم خانہ، ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بجلی بند ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہر بجلی کے بریک ڈاؤن سے گزر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

معروف شخصیت بیرام آواری کراچی میں انتقال کرگئے

شہرِ قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں صبح ساڑھے 7 بجے سے بجلی کا بریک ڈاؤن جاری ہے۔ لاہور میں مال روڈ اور کینال روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ آئیسکو کے 117 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی غائب ہوگئی۔ آئیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام بجلی معطلی کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملیر، لانڈھی، گلستانِ جوہر، موسمیات، اختر کالونی میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

آئی آئی چندریگر روڈ، نیو کراچی، گلشنِ اقبال، ابراہیم حیدری اور کورنگی سے بھی بجلی غائب ہوگئی۔ مختلف شہروں میں بجلی کے تعطل سے شہریوں کو روزمرہ امور کی انجام دہی میں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

Related Posts