کوئی دھمکی نہیں دی، امریکا نے عمران خان کے الزامات کی پھر تردید کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ان کی حکومت گرانے میں ملوث ہونے کے الزامات کو واضح طور پر مسترد کردیا۔

امریکی حکومت کے خلاف وزیر اعظم کے مسلسل الزامات کے جواب میں محکمہ خارجہ نے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی میں کسی بھی طرح ملوث ہونے کے دعوے کو ‘دو ٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے امریکا پر الزامات کے بعدیہ چوتھا موقع ہے کہ امریکی حکومت نے ان کے الزامات کی تردید کی۔

وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے اس موقف کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان میں ’’غیر ملکی حکومت‘‘ کو برداشت نہیں کریں گے اور اگر ایسا ہوا تو وہ عوام کی حمایت کے لیے رجوع کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ کبھی بھی “امپورٹڈحکومت” کو قبول نہیں کریں گے اور اپنے فیصلے کے لیے عوام کی طرف جائینگے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل ہی امریکی عہدیدار نے پاکستانی سفیر کو خبردار کیا تھا کہ اگر عمران خان تحریک سے خود کو بچانے میں کامیاب ہوئے تو پاکستان کو “سنگین نتائج” کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:آخری پریم پتر

وزیر اعظم کے 8 اپریل کو قوم سے خطاب کے بعد ایک پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’میں دو ٹوک الفاظ میں کہوں گی کہ ان الزامات میں قطعی طور پر کوئی صداقت نہیں ہے۔امریکی حکومت پاکستان میں آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتی ہے۔

Related Posts