اربن ڈکشنری میں ناجائز قبضے کے معنی میں اسرائیل لفظ کا اندراج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انگریزی زبان کی معروف آن لائن لغت ‘اربن ڈکشنری’ میں کسی کی جائیداد ہتھیانے اور دوسرے کے مال پر قبضہ کرنے کے معنی کیلئے israeled لفظ کے اندراج نے سوشل میڈیا پر ملی جلی بحث کو جنم دیا ہے۔

اربن ڈکشنری میں نئے شامل کیے گئے لفظ (israeled) کی تشریح میں کہا گیا ہے کہ جب ایک شخص کسی دوسرے کی چیز پر ملکیت کا دعوی کرے۔ نیز یہ عمل چوری کے مترادف ہے۔

قبلہ اول کا صہیونی گھیراؤ، نماز جمعہ ادا نہ ہوسکی

اس لفظ کی مزید وضاحت کیلئے ایک مثال بھی شامل کی گئی ہے، جس میں ایک منظر نامے کو بیان کیا گیا ہے، منظر نامے کے مطابق کسی کیفے میں ایک شخص داخل ہوکر پہلے سے بیٹھے ہوئے آدمی سے ٹیبل شیئر کرنے کی درخواست کرے، لیکن بیٹھنے کے بعد پہلے سے بیٹھے شخص کو یہ کہہ کر ٹیبل چھوڑنے کا کہے کہ یہاں ان کی میٹنگ ہونے والی ہے۔

دی اربن ڈکشنری ایک آن لائن ڈکشنری ہے۔ اس کے بانی ایرون پیکہم نے 2009 میں نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ یہ ویکیپیڈیا کی طرح نہیں ہے، اس سے مختلف طریق کار کے مطابق کام کرنے والا آن لائن پلیٹ فارم ہے۔

سوشل میڈیا پر بحث

یہ لفظ اربن ڈکشنری میں شامل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر زیر بحث آیا، جہاں اس پر مختلف حوالوں سے دلچسپ بحث کی جا رہی ہے۔ بہت سے صارفین اس دلچسپ اندراج پر حیرت و استعجاب کا اظہار کر رہے ہیں اور اسرائیل کے حامیوں کو ٹرول کرتے ہوئے مخلتف میمز شیئر کر رہے ہیں، جبکہ اسرائیل کے حامیوں کو اس لفظ کے اندراج پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم ایسا لگتا ہے کہ کسی نے اسرائیل کی ظلم و تعدی، ناجائز قبضوں، تجاوزات اور فلسطینیوں کی زمین ہتھیانے اور حالیہ دنوں غزہ پر وحشیانہ بمباری کے پس منظر میں اسرائیل کو بے نقاب کرنے کیلئے اس لفظ کو ناجائز قبضے کے مترادف کے طور پر بطور احتجاج متعارف کرایا ہے۔

اسرائیل کے حامیوں کی تلملاہٹ اپنی جگہ، مگر یہ لفظ درج کردہ معنی و مراد کیلئے بلا شبہ بالکل سولہ آنے درست ہے۔

شمالی افریقہ کے راسخ العقیدہ اور بہادر مسلمان قبیلہ بربر کو بدنام کرنے کی غرض سے وحشیت و بہیمیت سے متہم کرنے کیلئے نوآبادیاتی طاقتوں نے barbarian کا لفظ لغت میں شامل کیا تھا، جو بدقسمتی سے “بربریت” کے عنوان سے اردو میں بھی رائج ہوچکا ہے، مگر اسرائیل کو آج عام انسانوں نے ناجائز قبضے، کسی کی زمین اور مال چوری کرنے اور کسی کو اس کی جائیداد سے بالجبر بے دخل کرنے کا ہم معنی بنا کر تاریخی تھپڑ رسید کیا ہے۔

Related Posts