قبلہ اول کا صہیونی گھیراؤ، نماز جمعہ ادا نہ ہوسکی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آج جمعہ کے روز اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے مسجد اقصیٰ نمازیوں سے خالی رہی۔

مسجد اقصیٰ میں نماز ادا نہ ہونے کی ایک وجہ گزشتہ اکیس روز سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملے ہیں۔ حالانکہ مسجد اقصیٰ میں عموماً ہزاروں لوگ نماز جمعہ ادا کرتے ہیں جبکہ مخصوص مذہبی ایام میں یہاں نمازیوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ جاتی ہے۔

میئر لندن صادق خان کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

الحدث نے اطلاع دی ہے کہ مسجد اقصیٰ میں صرف معمر نمازیوں کی ایک چھوٹی سی تعداد پہنچی۔

الحدث کے مطابق اسرائیل نے صرف 75 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ہی حرم قدسی میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ جبکہ نوجوانوں یا پچاس سے زائد افراد کو داخلے کی اجازت نہیں تھی۔

رپورٹ کے مطابق یروشلم بھر میں پھیلی چوکیوں کی وجہ سے مسجد تک جانے میں نمازیوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

تقریبا خالی

نامہ نگاروں کے مطابق مسجد اقصیٰ کی طرف جانے والے تمام داخلی راستوں کو پولیس فورسز نے بند کر دیا تھا اور مسجد اور یروشلم کے پرانے محلوں کے ارد گرد بڑے پیمانے پر چوکیاں قائم کی گئی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسجد کے اطراف کی گلیاں تقریباً خالی ہیں۔

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اب تک تیسرے ہفتے سے جنگ جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں بھی اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور سیکڑوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Related Posts