پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہورموٹر وے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی نے پاکستانی عوام میں غم و غصہ پھیلادیا ہے اور ایک بار پھر اس بات پر زور دیا جارہا ہے کہ پاکستان میں جنسی تشدد کی لعنت کو قابو میں رکھنا اتنا مشکل کیوں ہے؟ عوام کی تنقید کے باوجود آج کل ہر طرف غیر ضروری منفی خبروں کی بھرمار ہے۔

ایسی خبریں ریاستی اور سرکاری اداروں کونااہل ثابت کرنے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں جس سے ملک کی معاشی ترقی بری طرح متاثر ہوگی لہٰذا ضروری ہے کہ منفی خبروں کے کھوکھلے پن اور جھوٹ کو بے نقاب کیا جائے۔

پاکستان کے مخالفین ریاست اور سرکاری اداروں کے خلاف منفی خبر پھیلاتے ہوئے پاکستانیوں کے جذبات مجروح کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کچھ صحافیوں نے پاکستان میں عدم استحکام کو بڑھانے کے لئے ریاستی اداروں کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔

پاکستان مخالف قوتوں نے بھی حالیہ اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کا فائدہ اٹھایا اور پاکستان کو بدنام کرنا شروع کردیا جس کا اثر براہ راست ملک کے سیاحت کے شعبے پر پڑے گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سب سے زیادہ تعداد میں عصمت دری کے واقعات امریکا ، برطانیہ اور ہندوستان میں ہوتے ہیں۔

پھر بھی پاکستان کو خواتین کے لئے ایک غیر محفوظ ملک کا نام دیا جارہا ہے۔ حکومت پاکستان عصمت دری کے واقعات کو روکنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے لیکن مخالفین جعلی اور منفی خبروں کے ذریعے معصوم پاکستانیوں کے ساتھ ذہنی کھیل کھیل رہی ہیں۔

آئیے ایک مثال لیتے ہیں۔ حال ہی میں دنیا کے سب سے بڑے ممالک کے معاملات مہلک کورونا وائرس کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں، دنیا کی مضبوط ترین معیشتیں گر گئیں اور اس وباء پر قابو پانے میں ناکام رہیں لیکن اس وقت پاکستان نے کورونااور غربت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کی دنیا نے تعریف کی۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان نے دنیا کے دیگر ممالک سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید یہ کہ پاکستان مخالف ریاستیں پاک چین دوستی اور سب سے اہم چین پاکستان اقتصادی راہداری کے خلاف ہیں۔ کچھ نام نہاد صحافی پاکستان میں ذاتی مفادات کیلئے چین کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں لیکن ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ چین وہ پہلا ملک تھا جس نے وبائی مرض کے دوران پاکستان کی مالی اور طبی طور پر مدد کی تھی۔

آزادی کے بعد سے ہی پاکستان میڈیا کی جنگ اور منفی پروپیگنڈے کے خلاف مستقل طور پر لڑرہا ہے۔ پاکستان کی موجودہ حکومت کی اصل توجہ ملک کی معیشت کو ترقی دینا ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات روابط قائم کرناہے۔

موجودہ دور حکومت میں اب تک ہم نے ریاست مخالف قوتوں کیخلاف کامیابی حاصل کی ہے۔ ماضی کے مقابلہ میں ہماری معیشت بہتر رہی ہے۔ کئی ممالک کے ساتھ ہماری تجارت میں اضافہ ہوا۔ ہماری صنعتیں دن بدن اپنی پیداوار میں اضافہ کر رہی ہیں اس لئے پاکستانی عوام کو ذمہ دار ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منفی پروپیگنڈے اور منفی خبروں سے پرہیز کرنا چاہئے۔

Related Posts