نبی کریم ﷺ کی تعلیمات تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں،وزیر اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Unique teachings of Holy Prophet (PBUH) are beacon for human beings: PM Imran

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات تمام انسانوں کے لئے روشنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضور ﷺکی زندگی ایک مستقل جدوجہد اور انسانیت کے لئے رہنما اصول ہے۔

آج عید میلاالنبی ﷺکے موقع پر قوم کو اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حضور ﷺنے ایک بے مثال فلاحی ریاست قائم کی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ریاست مدینہ انصاف ، مذہبی اور معاشرتی آزادی کی عملی مثال ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے انسانی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا۔

مزید پڑھیں:پاک فرانس فرینڈشپ گروپ کے کنوینر سینیٹر فیصل جاوید مستعفی

وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ کے وژن سے مکمل رہنمائی حاصل کرنے اور پاکستان کو ایک فلاحی ریاست میں ڈھالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Related Posts