سن 2020ء میں سختیاں سہیں، آئندہ برس امید کی کرن نظر آرہی ہے۔انتونیو گوتریس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سن 2020ء میں سختیاں سہیں، آئندہ برس امید کی کرن نظر آرہی ہے۔انتونیو گوتریس
سن 2020ء میں سختیاں سہیں، آئندہ برس امید کی کرن نظر آرہی ہے۔انتونیو گوتریس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ آج رخصت ہونے والے سال 2020ء میں سختیاں سہیں تاہم آئندہ برس امید کی کرن نظر آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ گزشتہ برس آزمائشیں اور سختیاں سہنی پڑیں، اور کورونا وائرس جیسی عالمی وباء نے دنیا بھر میں تباہی پھیلائی جس کی نت نئی صورتیں سامنے آئیں۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ دنیا بھر میں تفریق، مفلسی، بھوک اور افلاس میں اضافہ ہوا ہے، ہر جگہ عدم تحفظ اور بے روزگاری نظر آتی ہے۔ کورونا جیسے مشترکہ دشمن کے باعث دنیا ایک دوسرے کی مدد کرنا سیکھ گئی۔

جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ سائنسدانوں نے کم مدت میں کورونا ویکسین تیار کرکے امید کی راہ دکھائی، دنیا پر امن ہو کر ایک دوسرے کا ساتھ دے تو بہتری لائی جاسکتی ہے جبکہ نیا سال امید کی نئی کرن ساتھ لا رہا ہے۔

انہوں نے ساری دنیا کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عالمی برادری آئندہ 30 برس میں کاربن سے پاک گیسز کے اخراج کا ہدف حاصل کرے، اور مل جل کر موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی تغیرات کے ساتھ ساتھ کورونا کی روک تھام کیلئے کام کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا نے دُنیا بھر میں سیر و سیاحت  کو بے حد نقصان پہنچایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رواں برس اگست کے دوران اپنے پیغام میں  انتونیو گوتریس نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ قدرتی و ثقافتی وراثت کو محفوظ رکھنے کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے تاہم کورونا کے باعث مختلف ممالک کی آمدنی کم ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کورونا  نے سیروسیاحت کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔انتونیو گوتریس

Related Posts