کورونا وائرس نے دُنیا بھر میں سیروسیاحت کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔انتونیو گوتریس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی برادری سیلاب سے متاثر پاکستان کی بھرپور مدد کرے، قرضوں میں چھوٹ دی جائے، انتونیو گوتریس
عالمی برادری سیلاب سے متاثر پاکستان کی بھرپور مدد کرے، قرضوں میں چھوٹ دی جائے، انتونیو گوتریس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے دُنیا بھر میں سیر و سیاحت کی صنعت کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ قدرتی و ثقافتی وراثت کو محفوظ رکھنے کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے تاہم کورونا وائرس کے باعث مختلف ممالک کی آمدنی میں کمی  ہوئی۔

پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث غیر قانونی سرگرمیاں، غیر قانونی شکار اور  رہائش گاہوں کی تباہی بڑھی اور دنیا بھر کے بہت سے ثقافتی مقامات بند ہو گئے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی خواہش ہے کہ دنیا بھر میں سیر و سیاحت کے شعبے کی بحالی کیلئے کام کیا جائے جس کیلئے ہم نے تجاویز تیار کی ہیں۔ شعبۂ سیاحت کی تعمیرِ نو ضروری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 10روزکے دوران 6لاکھ سیاحوں کی آمد 

Related Posts