یوکرین نے روس کے خلاف جنگ میں 1300فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین نے روس کے خلاف جنگ میں 1300فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کرلی
یوکرین نے روس کے خلاف جنگ میں 1300فوجیوں کی ہلاکت تسلیم کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیف: یوکرین نے تسلیم کیا ہے کہ روس کے خلاف جنگ کے دوران ان کے 1300 فوجی جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے اعتراف کیا کہ 24 فروری کے روز روس کی جانب سے شروع کی جانے والی جنگ سے دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں میں قتل و غارت ہوئی جس کے دوران 1300یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

روس اور یوکرین میں جنگ بندی کیلئے اعلیٰ سطحی مذاکرات ناکام

روس نے کئی شہروں کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ روسی فوج نے دارالحکومت کیف کا محاصرہ تنگ کردیا۔ مضافات میں ائیرپورٹ پر بھی حملہ کیا۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ روس یوکرین حملے میں 579 شہری ہلاک جبکہ 1000 افراد زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ روس اور یوکرین کی گزشتہ ماہ سے جاری عسکری محاذ آرائی تاحال ختم نہیں ہوسکی، اس سے قبل دونوں ممالک کے مابین جنگ بندی کیلئے اعلیٰ سطحی مذاکرات بھی ناکام ہو گئے۔

آج سے 2 روز قبل یوکرین نے میٹرنٹی ہسپتال پر روسی حملے میں کمسن بچی سمیت 3 افراد کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ یوکرینی پارلیمنٹ کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ  جنگ میں کم از کم 71 بچے ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہوئے۔

Related Posts