روس اور یوکرین میں جنگ بندی کیلئے اعلیٰ سطحی مذاکرات ناکام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس اور یوکرین میں جنگ بندی کیلئے اعلیٰ سطحی مذاکرات ناکام
روس اور یوکرین میں جنگ بندی کیلئے اعلیٰ سطحی مذاکرات ناکام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیف: روس اور یوکرین کی گزشتہ 2 ہفتوں سے جاری عسکری محاذ آرائی تاحال ختم نہ ہوسکی، دونوں ممالک کے مابین جنگ بندی کیلئے اعلیٰ سطحی مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین نے میٹرنٹی ہسپتال پر روسی حملے میں کمسن بچی سمیت 3 افراد کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ یوکرینی پارلیمنٹ کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ  جنگ میں کم از کم 71 بچے ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

یوکرین کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، چینی وزیر اعظم

ترکی میں روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ مذاکرات کے بعد یوکرینی وزیر خارجہ ڈیمیٹرو کولیبا کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کی جنگ بندی پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی جبکہ روس نے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

روسی افواج جمعرات کے روز اپنی بکتر بند گاڑیاں کیف کے شمال مشرقی کنارے تک لے گئیں۔ میئر کیف وٹالی کلٹسکو کا کہنا تھا کہ نصف آبادی ملک چھوڑ چکی، کیف ایک قلعے میں تبدیل ہوگیا۔ ہر گلی، عمارت اور چوکی مضبوط کردی گئی ہے۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے تخمینہ لگایا ہے کہ حملے کے آغاز سے اب تک 23 لاکھ سے زائد یوکرینی آبادی وطن چھوڑ چکی ہے جبکہ بدھ کے روز بھی کم از کم 35 ہزار شہریوں کو یوکرین کے 3 شہروں اور گردونواح سے نکال لیا گیا تھا۔ 

 

Related Posts