یو اے ای کے صدر کا فیصلہ، شیخ خالد بن محمد بن زید ولی عہد مقرر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے اپنے بڑے صاحبزادے شیخ خالد بن محمد بن زید کو ابوظہبی کا ولی عہد مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے بڑے صاحبزادے شیخ خالد بن محمد بن زید کو ابوظہبی کا ولی عہد مقرر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل کی ترکیہ و امارات کے صدور کو رمضان کی مبارکباد

صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید النہیان نے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ساتھ اپنے بھائی شیخ منصور بن زید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا نائب صدر بھی مقرر کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کے صدر آئیزیک ہرزوگ نے متحدہ عرب امارات، ترکیہ، فلسطین اور دیگر عرب ممالک کے صدور کو رمضان کی مبارک باد دی۔

 سعودی عرب سمیت بیشتر عرب ممالک میں رمضان کا آغاز 23 مارچ سے ہوا۔ آج بھی متحدہ عرب امارات میں رہنے والے شہریوں اور دیگر ممالک سے آئے ہوئے تارکینِ وطن نے روزہ رکھا۔

اسرائیلی صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق آئیزیک ہرزوگ نے بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، اردن کے شاہ عبداللّٰہ، یو اے ای، ترکیہ اور فلسطین کے صدور کو رمضان کی مبارک باد دی۔

Related Posts