اسرائیل کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کیلئے امارات کے وزیرخارجہ واشنگٹن پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UAE FM arrives in Washington to sign peace accord with Israel

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے واشنگٹن پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے امیر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی جانب سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔

عبداللہ بن زاید النہیان 15 ستمبر کو اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو کی موجودگی میں تاریخی معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے اعلی سطح کے وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

وفد میں عبد اللہ بن توق آلمری ، وزیر برائے معیشت عبید حمید الطائر، وزیر مملکت برائے مالی امور ریم ابراہیم الہاشمی ، وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ڈاکٹر سلطان احمد الجابر ، وزیر صنعت و جدید ٹیکنالوجی اور دیگراعلیٰ عہدیداربھی وفد میں شامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو اپنے وفود کےہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

وفد میں سرمایہ کاری ، مالیات ، صحت ،ہوا بازی ، خارجہ ، سفارتکاری ، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں کے نمائندوں پر مشتمل ہے،دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کرنے کے لئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے وفود نے ابوظہبی میں ملاقات کی تھی۔

امید ہے کہ اسرائیلی وفد متحدہ عرب امارات کے نمائندوں سے ملاقات کر کے متعلقہ شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے اور مشترکہ اقدامات اور تعاون کے مواقع کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرے گا۔

اس سفارتی پیشرفت کے نتیجے میں اسرائیل فلسطین کے علاقوں پر خودمختاری کے اعلان کو معطل کردے گا اور اب عرب اور مسلم دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے پر کام کرے گا۔

مزیدپڑھیں:عرب دنیا میں اسرائیل کیلئے نظریات تبدیل ہورہے ہیں

امن معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کورونا وائرس کے علاج اور ایک ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں تعاون کو بڑھا ئیں گے۔

Related Posts