مقبوضہ کشمیرمیں ڈرون حملے، 2 دھماکوں سے ایک شہری جاں بحق، 3 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیرمیں ڈرون حملے، 2 دھماکوں سے ایک شہری جاں بحق، 3 زخمی
مقبوضہ کشمیرمیں ڈرون حملے، 2 دھماکوں سے ایک شہری جاں بحق، 3 زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ڈرون حملے ہوئے جن کے نتیجے میں ہونے والے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 1 شہری جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ڈرون کے ذریعے صبح کے وقت 2 دھماکے کیے گئے جس کے نتیجے میں عمارت کی چھت تباہ ہوگئی۔ دھماکے جموں ائیرپورٹ کے ہائی سیکیورٹی ٹیکنیکل ایریا میں ہوئے۔

ڈرون حملوں کے ذریعے کیے گئے دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، جس پر بھارتی میڈیا نے الزام لگایا ہے کہ حملہ پاکستان نے کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 5 منٹ کے وقفے سے جموں ائیرپورٹ میں اتوار کے روز ائیرفورس اسٹیشن میں 2 دھماکے ہوئے جن کا وقت کم و بیش 1 بج کر 45 منٹ تھا۔ پہلے دھماکے سے عمارت کی چھت تباہ ہوگئی۔

دوسرا دھماکہ زمین پر ہوا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور بھارتی فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سیل کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے منعقد کرائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کے 14 سیاسی رہنماء شریک ہوئے، مگر اس بیٹھک کا کوئی خاص نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔

نام نہاد آل پارٹیز کانفرنس میں 3 روز قبل مقبوضہ کشمیر کی قیادت کی جانب سے مودی سے آرٹیکل 370 کی بحالی کا مطالبہ کیاگیا، محبوبہ مفتی نے مسئلہ کے حل کیلئے پاکستان سے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

نریندر مودی کی کشمیری قیادت کے ساتھ آل پارٹیز کانفرنس بے نتیجہ ختم ہوگئی، ساڑھے 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں شرکا نے آرٹیکل 370 کے خاتمہ پر بھارتی وزیر اعظم پر کھل کر تنقید کی۔

مزید پڑھیں: کشمیری قیادت کو مقبوضہ وادی کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کی یقین دہانی

Related Posts