ٹویٹر نے 600سے زائد فالوورز والے اکاؤنٹ کیلئے نئی سہولت متعارف کرادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹویٹر نے 600سے زائد فالوورز والے اکاؤنٹ کیلئے نئی سہولت متعارف کرادی
ٹویٹر نے 600سے زائد فالوورز والے اکاؤنٹ کیلئے نئی سہولت متعارف کرادی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیلیفورنیا:ٹویٹر نے 600سے زائد فالوورز والے اکاؤنٹ کیلئے نئی سہولت متعارف کرادی، آڈیو سوشل میڈیا بالخصوص ’کلب ہاؤس‘ کے اعلان اور مقبولیت کے بعد اب ٹویٹر نے بھی آڈیو اسپیس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹویٹر کی جانب سے دی گئی اس سہولت کے باعث دنیا بھر میں 600 سے زائد فالوورز والے صارفین اس سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ یہ سہولت ایپل اور اینڈروئڈ دونوں طرح کے فون کے لیے دستیاب ہے۔ اگرچہ اس کے تجربات مارچ سے جاری تھے لیکن اب اسے دنیا بھر کے صارفین کی سہولت کی خاطر کھول دیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کلب ہاؤس میں کئی طرح کی حدود رکھی جاتی ہیں۔ لیکن ٹویٹر نے کہا ہے کہ اس ضمن میں کوئی حدود اور شرائط نہیں رکھی جارہیں۔اس کا مقصد صرف اور صرف اپنے صارفین کو سہولت پہچانا ہے۔

اس ضمن میں باضابطہ طور پر ایک اعلان کرتے ہوئے ٹویٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس طرح لوگ اپنے فالوورز اور مداحوں سے براہِ راست آواز کے ذریعے رابطہ اور گفتگو بھی کرسکیں گے۔ اس ضمن میں حاصل شدہ تجربے سے ہم آڈیو اسپیس کو مزید بہتر اور استعمال میں آسان بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا صارفین کے لیے دلچسپ فیچر جلد متعارف کرانے کا فیصلہ

Related Posts