امریکا میں صدارتی انتخاب، ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن میں کانٹے کا مقابلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا میں صدارتی انتخابات اور ووٹنگ کی گنتی جاری ہے جس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بظاہر جیت سے ہمکنار جو بائیڈن کو ٹکر دینے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان 70 الیکٹوریل ووٹوں کا فرق تھا جو اب صرف 19 رہ گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے مقابلے میں 56 الیکٹورل ووٹس مزید حاصل کر لیے ہیں۔

مجموعی طور پر جوبائیڈن کا پلڑا ٹرمپ کے 204 الیکٹورل ووٹس کے مقابلے میں 223 ووٹس کے ساتھ اب بھی بھاری ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے جس تیزی سے جوبائیڈن سے ووٹس کا فرق برابر کرنے کی طرف پیش رفت کی ہے، کسی امیدوار کی جیت یقینی نظر نہیں آتی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  امریکا میں صدارتی انتخابات اور ووٹوں کی گنتی ساتھ ساتھ جاری ہیں جس کے دوران ابتدائی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف امیدوار جو بائیڈن کا پلڑا  بھاری نظر آیا تھا۔

جوبائیڈن نے آج دن کے آغاز میں 218 جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 148 الیکٹورل ووٹس حاصل کیے تھے جبکہ صدارتی انتخابات میں جیت کیلئے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں صدارتی انتخابات،  جو بائیڈن ٹرمپ سے آگے

Related Posts