بارش سے سڑک تباہ، چین میں المناک حادثے میں 36 افراد لقمہ اجل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Road collapse in China kills 36
ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں بارش کی وجہ سے سڑک تباہ ہونے سے 36 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

حادثہ بدھ کی صبح موسلا دھار بارش کی وجہ سے ڈابو ایکسپریس وے پر پیش آیا، منہدم ہونے والے حصے کی لمبائی 17اعشاریہ 9 میٹر تھی اور اس کی وجہ سے 23 گاڑیاں ڈوب گئیں اور حادثے میں 36 اموات کے علاوہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

میزبوجنوبی چین کے گوانگ ڈونگ کے ان علاقوں میں سے ایک ہے جو اپریل کے آخر سے شدید بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے ، یہاں بارش کے باعث مٹی کے تودے گرے، مکانات ڈوب گئے اور پل تباہ ہوئے۔

میڈیا نے بتایا کہ مسلسل بارشوں، ژالہ باری اور سمندری طوفان نے جنوبی چین کو تباہ کر دیا ہے جس سے صوبہ گوانگ ڈونگ کے 1700 سے زائد افراد کے پورے قصبے کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے طاقتور طوفانوں کی آمد کے بعد سے صوبے بھر میں تباہی کے مناظر دیکھنے میں آئے، جسے کبھی “دنیا کی فیکٹری فلور” کہا جاتا تھا، اپریل کے مہینے میں یہاں بارش کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔ شدید بارش کی وجہ سے بجلی کی لائنیں گر گئیں اور پورے علاقے میں موبائل ٹیلی فون نیٹ ورک منقطع ہو گئے ہیں۔

Related Posts