ملک بھر میں سیلاب کے باعث 1ماہ سے بند ٹرین سروس آج سے بحال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں سیلاب کے باعث 1ماہ سے بند ٹرین سروس آج سے بحال
ملک بھر میں سیلاب کے باعث 1ماہ سے بند ٹرین سروس آج سے بحال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حکومت نے سندھ سمیت ملک بھر میں سیلاب کے باعث 1ماہ 4روز سے بند ٹرین سروس آج سے جزوی طور پر بحال کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طویل عرصے بعد کراچی سے پہلی ٹرین رحمان بابا ایکسپریس آج صبح 10 بجے پشاور روانہ ہوئی جو فیصل آباد اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی اپنی منزل تک پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے قیام کیلئے سینیٹ سے بل منظور

محکمۂ ریلوے کا کہنا ہے کہ رحمان بابا ایکسپریس میں 1 ہزار 428 مسافروں کی گنجائش ہے۔ ٹرین کی 19 بوگیوں میں سے ایک اے سی بزنس، 4 اے سی اسٹینڈرڈ جبکہ 14 اکانومی کلاس کیلئے مختص ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ  کوئی تکنیکی خرابی نہ ہونے کی صورت میں رحمان بابا ایکسپریس آئندہ 24 گھنٹوں میں فیصل آباد جبکہ 31 گھنٹے 55 منٹ کا سفر کرکے کل شام 6 بجے کے قریب پشاور پہنچ جائے گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آج شب سوا 10 بجے دوسری ٹرین سروس خیبر میل کو بھی کراچی سے پشاور کیلئے روانہ کیا جائے گا جبکہ ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 1 ہزار 600 سے زائد افراد جاں بحق، 13 ہزار سے زائد زخمی جبکہ لاکھوں مویشی ہلاک ہو گئے تھے۔ سیکڑوں کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔ 

Related Posts