ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان قائم کرنیکا فیصلہ، سینیٹ سے بل منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ
(فوٹو: سینیٹ)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے سینیٹ سے بل کی منظوری بھی حاصل کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان کے قیام سے متعلق بل کی تحریک منظوری کیلئے اجلاس کے دوران پیش کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ انصاف کے اراکین کا سینیٹ سے علامتی واک آؤٹ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان کے قیام سے متعلق بل کو شق وار منظوری کیلئے ایوانِ بالا میں پیش کیا۔ سینیٹرز کی اکثریت نے بل کے حق میں ووٹ دے کر منظور کر لیا۔

قبل ازیں موجودہ حکومت نے 9 جون 2022 کو قومی اسمبلی میں بھی ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان کے قیام کیلئے بل پیش کیا تھا جسے اراکینِ قومی اسمبلی کثرت سے ووٹ دے کر منظور کرچکے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریکِ انصاف کے سینیٹرز نے پی ٹی آئی کے رہنما، بنی گالہ کے چیف آف اسٹاف اور سابق معاونِ خصوصی شہباز گِل پر مبینہ تشدد کےخلاف ایوانِ بالا سے علامتی واک آؤٹ کیا۔

 سینیٹ میں تحریکِ انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم نے اگست کے دوران ایوانِ بالا کے اجلاس میں اظہارِ خیال کے دوران کہا کہ فاشسٹ حکومت آئین اور قانون کو تسلیم نہیں کرتی۔

Related Posts