اسلام آباد، کیرج فیکٹری ناکہ پر فائرنگ سے ٹریفک وارڈن محمد نوید شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کیرج فیکٹری ناکہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ٹریفک وارڈن محمد نوید کو شہید کردیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر جائے وقوعہ سے ایک ہی گولی کے شواہد ملے ہیں جو محمد نوید کی گردن میں لگی، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

جائے وقوعہ کے ساتھ پٹرول پمپ ہے، ناکے سے گزرنے والے ایک ڈرائیور نے واقعہ کی اطلاع دی، پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر تمام زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ کیرج فیکٹری ٹریفک ناکہ ڈھوک حسو ہیوی ٹریفک کو دن کے اوقات میں شہر میں داخلے سے روکنے کی غرض سے لگایا جاتا ہے۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے اسلام آباد میں سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر مامور عملہ بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ لازمی پہنے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام سینئر افسران خود تمام ڈیوٹی چیک کریں اور عملے کو بریف کریں۔سیکورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Posts