کے الیکٹرک مارکیٹوں سے کنڈوں کا خاتمہ کرے،تاجر تعاون کرینگے، عتیق میر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Atiq Mir congratulated the Bohra Pir panel on its victory in the election of The Glass Merchants Group.

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین اور بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد کے سرپرست اعلیٰ عتیق میر نے کہا ہے کہ بولٹن مارکیٹ اور اسکے اطراف کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کے الیکٹرک اور تاجروں کے مابین بہتر روابط کا نتیجہ ہے،کے الیکٹرک کا اسٹاف مارکیٹوں سے کنڈوں کا خاتمہ کرے تاجر بھرپور تعاون کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے الیکٹرک کے سی ڈی او عامر ضیاء، ریجن ہیڈ شیخ ہمایوں، کلسٹر ہیڈ طلحہ قریشی، جنرل منیجر آئی بی سی لیاری ون رضا حسین میمن،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ غلام عباس، ایڈیشنل ڈائریکٹر ممتاز سانگی، سی ایس ایس ہیڈ کوارٹر صلاح الدین قریشی، سی ایس آئی کامران لاکھانی اور دیگر افسران کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تاجر نمائندگان حمید شاہ، جنید باری، جاوید میمن، عامر گل، عرفان قادری، محمد کاشف اور حنیف پٹاخہ بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:ٹیکس سسٹم کیخلاف ڈٹ جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، عتیق میر

تقریب میں کے الیکٹرک کی ٹیم کے کردار کو بیحد سراہا گیا اور علاقے کیلئے بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔ عتیق میر نے علاقے میں صفائی ستھرائی کے عمدہ انتظامات پر تقریب میں موجود سندھ سالٹ ویسٹ بورڈ کی پوری ٹیم کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور تاجروں کو خدمات فراہم کرنے والے اداروں کیلئے کے الیکٹرک آئی بی سی لیاری ون، سندھ سالٹ ویسٹ بورڈ اور بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد کاباہمی تعاون بہترین مثال ہے، تاجروں کو اداروں کے خلاف احتجاجاً روڈ بلاک کرنے، دھرنے دینے اور ریلیوں کا شوق نہیں، ادارے مارکیٹوں میں اپنی ذمے داریاں دیانتداری سے ادا کریں،عمدہ کارکردگی کی صورت میں تاجروں کو بہترین دوست پائینگے۔

 

اس موقع پر کے الیکٹرک کے سی ڈی او عامر ضیاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تاجروں کی مشاورت سے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائیگا، لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل کے حل کیلئے تاجروں کی شکایات کا ازالہ کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز کی بنیاد پر رابطہ، شکایات اور تجاویز کو خوش آمدید کہتے ہیں،انہوں نے کے الیکٹرک کے موجودہ سیٹ اپ کو ماضی کے مقابلے میں بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ کی موجودہ مینجمنٹ پاور پروڈکشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور پبلک سروس کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

Related Posts