امریکی کھلاڑی کوبی برائنٹ لاکھوں افراد کے دلوں کی دھڑکن تھے۔مہوش حیات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی کھلاڑی کوبی برائنٹ لاکھوں افراد کے دلوں کی دھڑکن تھے۔مہوش حیات
امریکی کھلاڑی کوبی برائنٹ لاکھوں افراد کے دلوں کی دھڑکن تھے۔مہوش حیات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی فلم اسٹار اور اداکارہ مہوش حیات نے امریکی کھلاڑی کوبی برائنٹ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوبی برائنٹ لاکھوں افراد کے دلوں کی دھڑکن تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ میرا دل کوبی برائنٹ کے انتقال کی خبر سے ٹوٹ گیا ہے۔ وہ کھیل کے میدان میں ایک زندہ مثال تھے۔

کوبی برائنٹ کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ امریکی کھلاڑی کے الفاظ ”زندگی بے حد مختصر ہے“ اس سے زیادہ مقدس نہیں ہوسکتے تھے جس طرح انہوں نے ادا کیے۔ 

کوبی برائنٹ کی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ امریکی کھلاڑی کے الفاظ ”زندگی بے حد مختصر ہے“ اس سے زیادہ مقدس نہیں ہوسکتے تھے جس طرح انہوں نے ادا کیے۔

مہوش حیات نے باسکٹ بال کے لیجنڈری کھلاڑی کوبی برائنٹ کی وہ ویڈیو بھی شیئر کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ اپنے وقت کو اچھے طریقے سے گزارئیے ، زندگی بے حد مختصر ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں آنجہانی کوبی برائنٹ نے کہا کہ زندگی اس حوالے سے بہت چھوٹی ہے کہ آپ حوصلہ ہار کر بیٹھ جائیں اور ہمت ختم کردیں۔ زندگی میں آگے بڑھنا بے حد اہم ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لیجنڈری باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دکھ بھری خبر ہے کہ کوبی برائنٹ نہیں رہے۔ 

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ رپورٹرز کے مطابق کوبی برائنٹ اور تین دیگر افراد کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ افسوسناک خبر ہے۔

مزید پڑھیں:  کوبی برائنٹ کے انتقال پر صدر ٹرمپ کا اظہارِ تعزیت

Related Posts