امریکی کھلاڑی کوبی برائنٹ کے انتقال پر صدر ٹرمپ کا اظہارِ تعزیت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی کھلاڑی کوبی برائنٹ کے انتقال پر صدر ٹرمپ کا اظہارِ تعزیت
امریکی کھلاڑی کوبی برائنٹ کے انتقال پر صدر ٹرمپ کا اظہارِ تعزیت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لیجنڈری باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک دکھ بھری خبر ہے کہ کوبی برائنٹ نہیں رہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ رپورٹرز کے مطابق کوبی برائنٹ اور تین دیگر افراد کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ افسوسناک خبر ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کوبی برائنٹ ایک عظیم باسکٹ بال پلیئر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کا شاندار آغاز کرنے والا تھا۔ اسے اپنے خاندان سے بہت پیار تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس کی خوبصورت بچی گیانا کی زندگی کا خسارہ لیجنڈری باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ کی ہلاکت کے ساتھ ایک ناخوشگوار اضافہ ہے جو حادثے کو مزید تکلیف دہ بنا دیتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی پلیئر اور باسکٹ بال کے لیجنڈری کھلاڑی کوبی برائنٹ  کا امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر  حادثے کے باعث انتقال ہوگیا۔

باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ کاہیلی کاپٹر گزشتہ روز   کلاباسس کے علاقے سے گزر رہا تھا جب اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو نہ پایا جاسکا۔ آتشزدگی کے باعث ہیلی کاپٹر نیچے گر کر تباہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کوبی برائنٹ امریکہ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک 

Related Posts