سندھ میں کل طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، کراچی میں بل بورڈز گرنے کا خدشہ، وارننگ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Monsoon rains

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:محکمہ موسمیات نے سندھ میں کل تیز ہواؤں، آندھی اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ 16 جون سے 19 جون تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے شمال سے چلنے والی مون سون ہوائیں 16جون سے سندھ پراثرانداز ہوسکتی ہیں۔

16سے17جون کے دوران دادو، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیک آباد، گھوٹکی، حیدرآباد، میرپور خاص، عمر کوٹ، تھر، بدین اور ٹھٹھہ ضلع میں گردآلود طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات نے حالیہ مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 18اور19جون کوگرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے۔تیز ہواؤں اور گردآلود طوفان کے باعث بل بورڈز گرنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو طوفان کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شہر قائد سمیت دیہی سندھ میں مون سون کے دوران ایک بارپھرمعمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، مون سون کا دورانیہ جولائی تا ستمبر 3ماہ پر مشتمل ہوتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی وشمالی پنجاب اورسندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہونگی جب کہ اس کے مقابلے میں پاکستان کے دیگر حصوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔

گزشتہ برس کراچی میں ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئی تھیں، مون سون کی بارشوں کو ماہانہ بنیاد پرمانیٹر کیا جاتا ہے، آنے میں والے دنوں میں سابقہ پیش گوئی کے مقابلے میں تبدیلی ہونے کا امکان رہتا ہے۔

Related Posts