محکمہ موسمیات نے حالیہ مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شدید حبس کے بعد کراچی کے مختلف حصوں میں بارش، موسم خوشگوار
شدید حبس کے بعد کراچی کے مختلف حصوں میں بارش، موسم خوشگوار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ مون سون میں پاکستان میں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سندھ و بلوچستان کے کئی اضلاع میں خشک سالی کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے

ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رواں سال مون سون کا موسم یکم جولائی سے شروع ہوگا۔ مون سون کا سسٹم سب سے پہلی جنوب مشرقی سندھ یعنی تھرپارکر اور اردگرد کے علاقوں میں داخل ہوگا۔ 

محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں آج تیز سمندری ہوائیں 36 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ بحیرہ عرب پر مون سون ہواؤں کی اچھی رفتار کے باعث بادل شہر کا رخ کررہے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سندھ و بلوچستان کے کئی اضلاع میں خشک سالی کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر خشک سالی الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا جبکہ اتوار کے روز بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی محکمہ موسمیات نے جون میں ملک بھر کے موسم سے متعلق پیش گوئی کی تھی کہ رواں ماہ کے دوران با رشوں کے دو سے تین سلسلے ہوں گے۔

Related Posts