ختم نبوت ﷺ کے قانون پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوورسیز پاکستانیوں سے سفارتخانے اپنا رویہ تبدیل کریں، وزیراعظم عمران خان
اوورسیز پاکستانیوں سے سفارتخانے اپنا رویہ تبدیل کریں، وزیراعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ختم نبوت ﷺ کے قانون میں کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں جی ایس پی پلس سے متعلق قرارداد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا اہم اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں یورپی یونین کی قرارداد میں اٹھائے گئے نکات سے متعلق مشاورت کی گئی جبکہ اجلاس میں یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔

اس کے علاوہ اجلاس کے دوران جبری گمشدگیوں، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے قوانین جلد پارلیمنٹ میں لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کا توہین رسالت قوانین سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے انتخابی اصلاحات کے لیے اپوزیشن کو مل بیٹھنے کی دعوت دے دی

Related Posts