دہشت گردوں کا سندھ سے کوئی تعلق نہیں، دہشتگردی یہاں لائی گئی۔وزیر اعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus claims 20 more lives, infects 1,569 in Sindh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا سندھ سے کوئی تعلق نہیں بلکہ دہشت گردی اور دہشت گرد یہاں لائے جاتے رہے ہیں۔

شہرِ قائد میں وزیر اعلیٰ سندھ سے 42ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے تحت 47 نئے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز (پی اے ایس) نے ملاقات کی۔وفد کی سربراہی ڈائریکٹر پی اے ایس عاصم اقبال نے کی۔ 

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کو خوش آمدید کہا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ باب الاسلام ہے اور صوفیاء کرام کی سرزمین ہے۔

خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ  سندھ فطری طور پر صوفیاء اکرام کی وجہ سے پُرامن رہا ہے۔ایک وقت تھا پورا ملک قتل و غارت کا شکار ہوگیا اور ہر طرف افراتفری، دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ ہوئی۔

ٹارگٹ کلنگ کی بیخ کنی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا کہ ٹارگیٹڈ آپریشن شروع کیا جائے جبکہ  پاک آرمی نے ضربِ عضب آپریشن شروع کردیا۔

پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاک فوج نے پاکستانی عوام کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑی اور ان کو ختم کیا۔آج پورا ملک خاص طور پر سندھ پُرامن ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ  سندھ حکومت عوام کے ٹیکس کی رقم دیانتداری سے خرچ کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بات زیر تربیت پی سی ایس افسران سے ملاقات میں کہی۔

شہرِ قائد میں30 جنوری کو وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ سے  زیر تربیت  45 پی سی ایس افسران نے اسٹڈی وزٹ کے حوالے سے ملاقات کی۔ نئے پی سی ایس افسران نے اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر جوائن کیا۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس کی رقم دیانتداری سے خرچ کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ

Related Posts