گالف کے دو کھلاڑی زندگی کے ہم سفر بن گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایم ایم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے دو معروف گالفرز حمنہ امجد اور سید رضا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

انٹرنیشنل گالفر حمنہ امجد اور پروفیشنل گالفر سید رضا علی کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔

شادی کی پروقار تقریب میں دلہا دلہن کے عزیز و اقارب نے شرکت کی، جبکہ بتایا گیا ہے کہ ولیمے کی تقریب کا اہتمام عید الفطر کے بعد کیا جائے گا۔

حمنہ امجد اور رضا علی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ تصاویر میں حمنہ امجد گولڈن عروسی جوڑے اور لائٹ میک اپ جیولری میں انتہائی جاذب نظر اور دلکش دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ رضا علی کریم کلر کی شیروانی میں ملبوس ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل نکاح کی تصاویر میں اس جوڑے کو نکاح نامے پر دستخط کرتے اور کیمرے کے سامنے دلکش پوز بناتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ حمنہ امجد کئی انٹرنیشنل گالف ٹورنامنٹ کھیل چکی ہیں جبکہ سید رضا علی پروفیشنل گالفر کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔

 

Related Posts