اسٹاک مارکیٹ میں 842.37 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 842.37 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی
اسٹاک مارکیٹ میں 842.37 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری دن کے دوران تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 842.37 پوائنٹس کا اضافہ ریکار ڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز ہی زبردست انداز میں ہوا، 9بجے شروع ہونے والی ٹریڈنگ کے بعد پونے گیارہ بجے کے قریب 100 انڈیکس 300 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔

کچھ دیر بعد تیزی کا یہ تسلسل رکا اور انڈیکس میں اگلے ہی بیس منٹ کے دوران 350 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں کوروناوائرس کی وباء کے باعث گزشتہ ہفتے شدید مندی دیکھنے کو ملی‘دو ہفتوں کے دوران چھ سے زائد مرتبہ ٹریڈنگ روکنا پڑی۔

دوپہر دو بجے کے بعد انڈیکس میں 151 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کا تسلسل آگے جا کر زبردست انداز میں دیکھنے کو ملا۔

پورے کاروباری روز کے دورران کاروبار میں ایک موقع پر انڈیکس 28273.09 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔

حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 842.37 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 28109.57 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ آج کے دن کاروبار میں 3.09 فیصد بہتری دیکھی گئی۔

آخری کاروباری روز کے دوران تیزی کے باعث مزید 9 حدیں بحال ہو گئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 27300، 27400، 27500، 27600، 27700، 27800، 27900، 28000 اور 28100 کی حدیں بحال ہوئیں۔

Related Posts