اسٹاک مارکیٹ میں 8.80 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 8.80 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 8.80 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ غالب رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 8.80 پوائنٹس کی مندی کے بعد 41568.41 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.02 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، قدر میں 3 روپے 50 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 204 روپے ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں دو روپے 77 پیسے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:بجلی صارفین کیلئے بُری خبر، کے الیکٹرک کی نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 200 روپے 6 پیسے سے بڑھ کر 202 روپے 83 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts