بجلی صارفین کیلئے بُری خبر، کے الیکٹرک کی نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگے ایندھن سے چلنے والے 7339 میگا واٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ
مہنگے ایندھن سے چلنے والے 7339 میگا واٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 4.86 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا کو ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں فیول ایڈجسمنٹ چارجز کے تحت ٹیرف میں مزید 4.86 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرکی کی درخواست پر نیپرا 12 جون کو سماعت کریگا، یہ اضافہ جون 2022 کے بلوں میں  ہوگا۔

 خیال رہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 865 میگا واٹ تک جا پہنچا، شدید گرمی کے موسم میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے بھی تجاوز کرگیا، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا دشوار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی کم پیداوار کا خمیازہ عوام کو لوڈشیڈنگ کی صورت میں بھگتنا پڑ رہاہے۔ ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 135 میگا واٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی کل طلب 26 ہزار میگا واٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 415 میگا واٹ بجلی بن رہی ہے جبکہ سولر پلانٹس سے پیداوار 113 میگا واٹ ہے۔

پانی سے 4 ہزار 622 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 134 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 377 میگاواٹ ہے۔

محکمہ توانائی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 190 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے 2 ہزار 284 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

اسلام آباد ریجن میں بھی 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

Related Posts