محکمہ داخلہ سندھ نے جمعہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ داخلہ سندھ نے جمعہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
محکمہ داخلہ سندھ نے جمعہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے ایک بار پھر جمعہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کے ماہ رمضان کے آغاز میں ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، دوسری جانب آج کراچی کی تاجر برادری کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا  تھا کہ تاجروں کو صبح سہری تک دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاروبار کے دنوں میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی ہے اور اب شہر میں تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار بند رہیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق کراچی میں ہفتہ وار ’سیف ڈیز‘ ایک بار پھر تبدیل کردیے گئے ہیں۔

کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ نئے نوٹیفکیشن کے بعد کاروباری مراکز کل یعنی جمعہ کو بند رہیں گے۔یاد رہے کہ کورونا کی وجہ سے اس سے قبل مارکیٹیں جمعہ اور اتوار ہی بند ہورہی تھیں تاہم سندھ حکومت نے اچانک ہفتہ اتوار مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت کا مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

Related Posts