کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت کا مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت کا مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت کا مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث حکومت نے مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے کل این سی او سی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پابندیاں سخت کرنے کے حوالے سے تجاویز صوبوں کو بھیج دی ہیں، جس کے جواب میں وہ وفاقی حکومت کو تجاویز پر رائے دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا پابندیاں دو مراحل میں سخت کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پہلے فیز میں شام 6 تا سحری کاروباری سرگرمیاں بند کرنے، شام کے اوقات میں صرف پٹرول پمپس، ویکسی نیشن سنٹرز، فارمیسز کھلی رکھنے، ہفتہ، اتوار کو کاروباری سرگرمیاں مکمل بند کرنے تاہم ہفتہ، اتوار پٹرول پمپ، فارمیسی، سبزی، پولٹری شاپس کھلی رکھنے کی تجاویز شامل ہیں۔

وفاق کی جانب سے دی گئی تجاویز میں دفاتر کے اوقات کار صبح نو سے دوپہر دو بجے کرنے، دفاتر میں 50 فیصد عملے کی حاضری کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کی تجویز دی گئی ہے جب کہ وفاقی حکومت نے ہفتہ، اتوار کو کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کھلے رکھنے کی تجویز بھی دی ہے۔

حکومت نے فیز ون کے دوران کورونا کا پھیلاؤ نہ رکنے پر لاک ڈاؤن کے نفاذ کی تجویز بھی دے دی ہے، مثبت کورونا کیسز کی قومی شرح 13 فیصد سے تجاوز پر زیادہ متاثرہ شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز بھی دی گئی ہے، 20 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب فیز ٹو میں ہائی رسک شہروں میں 7تا 10 دن لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہے۔ متعلقہ وزارت، محکمہ، بینک کے سربراہ عمل درآمد کے جواب دہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جبکہ عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کے پروگرام کا افتتاح کر دیا

Related Posts