قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کردیا گیا
قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کردیا گیا، میچز آئی سی سی ورلڈکپ سُپر لیگ کا حصہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ سیریز میں شامل تینوں ون ڈے میچز روٹرڈم میں 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائینگے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل یہ سیریز جولائی 2020 میں شیڈول تھی تاہم کورونا کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی۔

پی سی بی نے یہ اعلان ڈچ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر یکم ستمبر 2020 تک تمام اسپورٹس اور ثقافتی ایونٹس پر پابندی عائد کرنے کے بعد کیا تھا.

پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں اس سے قبل ون ڈے کرکٹ میں آخری مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ 2003 میں مدمقابل آئی تھیں جہاں پاکستان نے کرکٹ کی غیرمعروف ٹیم کو 97 رنز سے شکست دے دی تھی۔

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان نے اب تک کھیلے گئے اپنے 12 میں سے 6 میچ جیت رکھے ہیں جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم 10 میں سے صرف 2 میچ ہی جیت سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے سابق اسپنر مشرف حسین انتقال کرگئے

مزید برآں پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے اس حوالے سے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ میزبان بورڈ کے تعاون سے وہ اس سیریز کو ری شیڈول کرنے میں کامیاب رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ سیریز نیدرلینڈز میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا سیزن 22-2021 شان دار رہا ہے، وہ پر اعتماد ہیں کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے نیدرلینڈز کے شائقین کرکٹ کو بہترین تفریح فراہم کریں گے۔

Related Posts