بنگلہ دیش کے سابق اسپنر مشرف حسین انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بنگلہ دیش کے سابق اسپنر مشرف حسین انتقال کرگئے
بنگلہ دیش کے سابق اسپنر مشرف حسین انتقال کرگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے سابق اسپنر باؤلر مشرف حسین 40 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق بنگلہ دیشی کھلاڑی دماغ کے سرطان میں مبتلا تھے، سابق کھلاڑی کو  مارچ 2019 میں دماغ میں رسولی کی تشخیص ہوئی تھی ، ابتدائی علاج کے بعد مشرف کی طبیعت میں کچھ بحالی نظر آئی ، لیکن نومبر 2020ء میں یہ رسولی پھر سے بڑھنا شروع ہو گئی اور بالاخر مرض سے جنگ لڑتے وہ جان کی بازی ہار گئے۔ 

 واضح رہے کہ 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرنے والے مشرف نے اپنے مختصر کیریئر میں 4 وکٹیں حاصل کیں البتہ ان کا فرسٹ کلاس کیریئر تقریباً 17 سال پر محیط تھا جس کے دوران انہوں نے 3 ہزار رنز بنانے کے علاوہ 300  سے زائد وکٹیں بھی حاصل کیں۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے صرف 7 کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دے رکھا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں مشرف حسین کا پہلا مقابلہ 2008ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف چٹوگرام میں کھیلا گیا ون ڈے مقابلہ تھا۔ 

 یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کس بالی ووڈ ہیروئن سے شادی کرنے والے ہیں؟جانئے

اُن کے کیریئر کی سب سے نمایاں جھلک 2013ء کے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ فائنل میں ان کا مین آف دی میچ بننا تھا جس میں انہوں نے ڈھاکا گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے میچ میں 26 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید برآں ڈومیسٹک سرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت انہیں 2016ء میں ایک مرتبہ پھر ٹیم میں طلب کیا گیا، جب انہوں نے افغانستان اور انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایک، ایک میچ کھیلا تھا۔ 

بعدازاں انگلینڈ کے خلاف اکتوبر 2016ء میں میرپور میں ہونے والا ون ڈے ان کے کیریئر کا آخری انٹرنیشنل میچ تھا۔ 

انہوں نے 112 فرسٹ ڈویژن میچوں میں 392 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اس نے ’لسٹ اے‘ میں بھی 104 میچ کھیلے اور 120 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Posts