روپیہ مزید مستحکم ہوگیا، ڈالر کی قدر میں 2 روپے سے زائد کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث روپیہ قدرے مستحکم ہونا شروع ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 29 پیسے تک سستا ہوگیا۔ ڈالر انٹربینک میں 225 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 232 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، کاروبارکے دوران انڈیکس 41 ہزار443 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایف اے ٹی ایف معیارات پر عملدرآمد، پاکستان ٹاپ 10 ممالک میں شامل

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، 7 سیشنز میں ڈالر 13 روپے 59 پیسے سستا ہوا۔

ڈالر کی قیمت میں پچھلے دنوں کی کمی کے بعد پاکستان پر 1350 ارب روپے کے قرضوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔

Related Posts