ایف اے ٹی ایف معیارات پر عملدرآمد، پاکستان ٹاپ 10 ممالک میں شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا رواں ہفتے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان
پاکستان کا رواں ہفتے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے معیارات پر عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان کو ٹاپ 10 ممالک میں شامل کر لیا ہے جس سے ملک کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے رواں ماہ اپنا اجلاس طلب کرلیا جو 17 سے 21 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے آخری روز پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالے جانے کے امکانات روشن ہیں جبکہ ایف اے ٹی ایف شرائط پر عملدرآمد مکمل ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف سے ڈیل میرا کام ہے، مفتاح اسماعیل کا نہیں۔اسحاق ڈار

قبل ازیں ایف اے ٹی ایف نے اعلان کیا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالے جانے سے متعلق فیصلے سے قبل ایف اے ٹی ایف کی ٹیم اگست اور ستمبر کے دوران پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دورے کے دوران ٹیکنیکل ٹیم نے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

دورے کے دوران ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی جانب سے نکات پر عملدرآمد کے حوالے سے کسی بھی قسم کے منفی تبصرے سے گریز کیا۔ جائزہ ٹیم ایف اے ٹی ایف قوانین پر عملدرآمد کیلئے سیاسی وِل سمجھنے کیلئے پاکستان آئی تھی۔

ایف اے ٹی ایف نے 21 اکتوبر کے روز اجلاس کے اختتام کے موقعے پر پریس کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے نکات پر عملدرآمد کا آغاز عمران خان دورِ حکومت میں ہوا تھا۔

Related Posts