سیلاب زدگان کی نقل مکانی، ٹرانسپورٹرز نے کرائے دو سے تین گنابڑھا دیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب زدگان کی نقل مکانی، ٹرانسپورٹرز نے کرائے دو سے تین گنابڑھا دیئے
سیلاب زدگان کی نقل مکانی، ٹرانسپورٹرز نے کرائے دو سے تین گنابڑھا دیئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دادو: ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں سیلابی پانی آنے کی وجہ سے لوگوں کی نقل مکانی تیزی سے جاری ہے، لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹرز نے کرائے دو سے تین گنا مہنگے کردیئے ہیں۔

دادو کے علاقے جوہی میں سیلاب متاثرین کو حیدرآباد لے جانے والی مسافر بس حادثے سے بال بال بچ گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے لگا تو رہائشیوں نے مال و متاع سمیٹا اور نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

سیلاب متاثرین پر ایک بڑی مشکل یہ آن پہنچی کہ سامان کی منتقلی میں استعمال ہونے والی گاڑیوں نے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کر کے من مانی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب سیلاب متاثرین کو حیدرآباد لے جانے والی مسافر بس حادثے سے بال بال بچ گئی،بس میں سوار متاثرین معجزانہ طور محفوظ رہے،ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سیلابی پانی ہونے کے سبب بھان جوہی روڈ بند تھا، بس سیلابی پانی کی وجہ سے روڈ کے ساتھ سیلابی پانی کے گڑھے میں اتر گئی۔

جس کے باعث مسافر خوف زدہ ہوکر چیخ چلانے لگے تاہم کرین کے ذریعے بس کو گڑھے سے نکال لیا گیا ہے اور بس میں سوار سیلاب متاثرین معجزانہ طور محفوظ رہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں سیلاب اور بارشیں، لائیو اسٹاک شعبے کو اربوں روپے کا نقصان

گھروں کو بند کر کے محفوظ مقام پر نقل مکانی کرنے والوں میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے کبھی اس وقت کا سوچا بھی نہ تھا۔ مصیبت کے مارے ان دکھی لوگوں نے بتایاکہ ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار کو روکنے والا کوئی نہیں، حکومت اور انتظامیہ نے نہ خیمہ دیا نہ راشن، کم از کم برے وقت میں ہمیں ایسے تنہا تو نہ چھوڑتے۔

Related Posts