وزیراعظم اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس آج  سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے، نقصانات اور امدادی کاروائیوں کے جائزہ لیں  گے۔

دورے کی شروعات سکھر ایئر پورٹ پر وزیرِ اعلی سندھ کی تفصیلی بریفنگ سے ہوگی، جسکے بعد وزیرِ اعظم اور سیکٹری جنرل اقوامِ متحدہ ضلع جعفر آباد بلوچستان کی تحصیل اوستہ محمد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں وزیرِاعظم اور سیکرٹری جنرل لاڑکانہ جائیں گے جہاں پر انکی ملاقات لاڑکانہ اور اس کے گردونواح کے سیلاب متاثرہ علاقوں سے آئے لوگوں سے ہوگی۔



یہ بھی پڑھیں

سیلاب سے پاکستان کا ابتدائی نقصان تیس ارب ڈالرز کا ہوچکا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیلاب متاثرین، فرسٹ ریسپانس فورس ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف  سے  بھی ملاقات کریں گے۔وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت وفاقی کابینہ کے اراکین اور  اقوام متحدہ کا وفد بھی دورے کے دوران ہمراہ ہوگا۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم اور سیکرٹری جنرل سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیں گے۔یو این سیکریٹری جنرل سیلاب متاثرہ علاقوں کے فضائی معائنہ کے بعدموئن جو دڑو ایئرپورٹ پہنچیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو شدید بارشوں سے قدیم تہذیب موئن جو دڑو کے آثاروں کو ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Related Posts